رکھنی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون چھریوں کے وار سے قتل، دکی کوئلہ کان میں ملبے تلے دب کر کانکن جاں بحق

رکھنی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون چھریوں کے وار سے قتل، دکی کوئلہ کان میں ملبے تلے دب کر کانکن جاں بحق

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) رکھنی کے علاقے زادین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ذرائع کے مطابق مسوری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں ایک خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق خاتون کو ڈیرہ بگٹی کے حلقے میں دفن کر دیا گیا، جبکہ واقعے پر پولیس کارروائی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور مقتولہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ علاوہ ازیں دکی میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کاکنکن میر ولی ولد خدائے نذر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے لاش ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی، جاں بحق ہونیوالے کانکن کا تعلق لورالائی سے بتایا جاتا ہے۔