کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں مذہبی امور کا محکمہ ختم کردیا گیا، محکمے کے ملازمین کی خدمات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کردی گئیں، محکمہ نظم و نسق کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں قائم محکمہ مذہبی امور ختم کردیا گیا ہے۔ بلوچستان کابینہ چند ماہ پہلے اس محکمے کو ختم کرنے کی منظوری دے چکی تھی، حکومت بلوچستان کے حکام کے مطابق محکمے کے 1237 ملازمین کی خدمات کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ محکمے کی پراپرٹی، گاڑیوں، دفاتر محکمہ ریونیو کے حوالے کیے گئے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے حکام کے مطابق زکواة فنڈز کی مد میں محکمے کے پاس موجودہ 4 ارب روپے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کو منتقل کردیے گئے ہیں، یہ رقم محکمہ مذہبی امور کے پاس 4 سال سے موجود تھی۔
بلوچستان میں مذہبی امور کا محکمہ ختم کردیا گیا، ملازمین کی خدمات کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
