پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 573 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہوگئی۔