ڈیرہ مراد جمالی سے خاتون پولیو ورکر کو اغوا کرلیا گیا، لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی سے لیڈی پولیو ورکر اغوا، ورثا کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود ڈیرہ مراد جمالی سے نا معلوم مسلح افراد خاتون پولیو ورکر آسیہ بی بی ترک کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے، لواحقین کی جانب سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا گیا جبکہ ورثا نے مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے سٹی پولیس تھانے کے سامنے دھرنا اور احتجاجی مظاہرہ کیا اور لیڈی پولیو ورکر کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔