قومی اسمبلی میں ساڑھے 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، اپوزیشن اراکین کا احتجاج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعے کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس، وزیراعظم شہبازشریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے علاوہ دیگر اراکین شریک۔ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے نامنظور، نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی ارکان بینرز اٹھاکر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پر پھینک دیں۔