دکی تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، اہلکار جاں بحق، دو زخمی، پولیس ذرائع

دکی (ویب ڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق دکی کے علاقے نرہن میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا ۔حملے کے وقت تعینات پولیس جوانوں نے انتہائی جوانمردی اور بہادری کے ساتھ مسلح ملزمان کا مقابلہ کیااورشدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کردیا ۔پولیس حکام نے تصدیق کی کہ حملے میں جاں بحق اہلکار کی شناخت سید حسن زرکون کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں محمد ولی زرکون اور بلوچ خان لونی شامل ہیں۔