راولپنڈی (پ ر) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن میں 14دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خضدار کے علاقے نال ایریا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا پولیس اسٹیشن اور بینکوں پر حملے کا منصوبہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فوری اور تیز آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی نقل و حرکت موثر طور پر روکی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور آئی ای ڈیز بھی تباہ کر دی گئیں، آپریشن میں وطن کے بہادر سپوت لانس حوالدار محمد عباس نے جامِ شہادت نوش کیا۔
سیکورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 14 دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید، 4 گاڑیاں اور آئی ای ڈیز تباہ کردیں، آئی ایس پی آر
