لونی میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) لونی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو لونی کے علاقے تلاؤ کیچ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے کوئلے کے ٹرکوں کے کانوائے کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کا موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا جس سے 2 سیکورٹی اہلکار عبدالرحمن اور نواب زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔