اٹلانٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ایچ کے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو چار صفر سے شکست دے دی۔ امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ہونے والے میچ میں اسپین کو لامین یمال نے 10 ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلادی۔ کچھ دیر بعد ہی پہلے گول میں اسسٹ کرنے والے میکال اورزابال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور اسپین کے حق میں دو صفر کردیا۔ تین منٹ بعد ہی میکال اورزابال نے دانی اولمو کی اسسٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا دوسرا اور اسپین کا تیسرا گول اسکور کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو تین صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب کے حسن الطامبکتی نے گیند کو اپنے ہی گول میں پہنچا دیا جس سے اسپین کا اسکور چار صفر ہوگیا۔ میچ کے آخری لمحات میں اسپین کی جانب سے ایک اور گول ہوا لیکن ریفری نے ویڈیو ریفرل کے بعد اسے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کردیا اور یوں یہ میچ اسپین کے حق میں چار صفر کے اسکور کے ساتھ مکمل ہوا۔
فیفا فٹبال ورلڈ کپ، اسپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے شکست دیدی
