کوئٹہ (بلوچستان نیوز) پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، یہ بلوچستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا انقلابی اقدام ہے، جو دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مریضوں کو بروقت ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائے گا، یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں ایک تاریخی پیش رفت ہے جو حادثات اور دیگر ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور فوری رسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، حکومت بلوچستان جدید، موثر اور عوام دوست صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے یہ منصوبہ اسی عزم کی عملی تصویر ہے۔
پیپلز ایئر ایمبولینس عوامی خدمت کیلئے تیار، بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری طبی امداد میسر ہوگی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
