اپوزیشن کا کام حکومتی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، مخالفت برائے مخالفت نہیں، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول فاصلے ہونے چاہئیں، تاہم ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمن سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوریاں ختم ہونے سے متعلق سوال پر انہوںنے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معقول دوریاں ہونی چاہئیں، ایک دوسرے کی مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا ہے، اپوزیشن کو اپنا آئینی و سیاسی کردار ادا کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مزید کہا کہ اپوزیشن سے قربتیں نہیں، نزدیکیاں ہی ہیں۔