کوئٹہ(بلوچستان نیوز)کوئٹہ سے بازیاب کروائے گئے 6سالہ مغوی بچے کی بازیابی کے حوالے سے تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق بچے کے اغوا میں ملوث گرفتار ملزمہ اس کی سگی خالہ نکلی۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کو جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق بچے کے اغوا کے کیس میں مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے بچے کی رہائی کے بدلے 60 ہزار ڈالرز تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بچے کو 2روز قبل سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے مشرقی بائی پاس پر ایک گھر سے بازیاب کروایا تھا۔
کوئٹہ،6سالہ بچے کے اغوا میں سگی خالہ ملوث نکلی
