ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی پر برلن میں ایک شخص نے کیچپ پھینک دی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سابق بادشاہ کے جلاوطن بیٹے رضا پہلوی پر جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک شخص نے کیچپ پھینک دی۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے اختتام کے بعد جب رضا شاہ سیکیورٹی کے ہمراہ اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے تو ایک شخص نے ان کے قریب آ کر ان پر کیچپ پھینکا جو ان کی گردن اور کندھوں پر جا گرا۔ واقعے کے ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعے کے بعد رضا پہلوی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔