مستونگ میں فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، گوادر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

فورسز کا آپریشن

کوئٹہ (آن لائن) سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بناءوادی شیرناب کے قریب کردگاپ میں افغان خارجی کمانڈر نقیب عرف امیر کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت 2 خارجیوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی ۔ علاوہ ازیں گوادر کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر کے علاقے فقیر کالونی سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔