کوئٹہ (ویب ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے، زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق خواتین کی لاشیں عبدالرحمن زئی اسپتال منتقل کی گئیں۔ مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں نوشکی کے علاقے کلی مینگل میں فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق، پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کو نامعلوم افراد نے گزشتہ شب ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا۔ جاں بحق خواتین کی شناخت بی بی حنیفہ زوجہ علی احمد محمد حسنی اور حفصہ بنت علی احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس زرائع جاں بحق خواتین ماں اور بیٹی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خواتین کے قتل کے وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ تیسرا واقعہ نصیر آباد میں پیش آیا جہاں دو خواتین قتل کر دی گئیں
قلعہ عبداللہ، نوشکی اور نصیر آباد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 خواتین جاں بحق
