وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر  رضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور ایرانی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق ملاقات میں  خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔