چھتر میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل، اوستہ محمد حادثے میں خاتون جاں بحق، کوئٹہ میں لاش برآمد، خاتون کھلاڑی زخمی

کوئٹہ (بلوچستان نیوز) چھتر میںسنگ دل بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ چھتر کی حدود موضع چہوان میں ایک سنگ دل بیٹے منظور سمالانی نے فائرنگ کرکے اپنے باپ محمد یعقوب سمالانی کو قتل کردیا اور رات کی تاریکی میں چہوان کے قبرستان میں تدفین کرکے اپنے اہل خانہ سمیت فرار ہوگیاواقعے کی اطلاع پر پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔ علاوہ ازیں دریں اثناءاوستہ محمد میں بلیدی بائی پاس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان ظفر اللہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئے۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ نوجوان ظفر اللہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دریں اثناءہزار ٹاﺅن کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بروری کے نواحی علاقے اقبال آباد نزد عنایت پارک میدانی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ ایک اور واقعے میں اسپنی روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کر خاتون کھلاڑی آرزو حیدر علی زخمی ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔