ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ضلع کچھی کے علاقے بھاگ کا نوجوان بی سی آر آر جی کا اہلکار دوران سفر پر اسرار طور پر لاپتا، ورثا کی جانب سے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بی سی آر آر جی کا نوجوان اہلکار ریاض احمد مغیری گزشتہ روز چھٹی پر اپنے گھر کوئٹہ سے بھاگ جاتے ہوئے بھاگ کی حدود سے پر اسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ ورثا کے مطابق گزشتہ دو روز سے وہ لاپتا اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند جارہا ہے۔ ورثا کی جانب سے نوجوان اہلکار کی مبینہ طورپر اغوا کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں تمبو میر اللہ بخش عمرانی کمیپ پر مسلح افراد کی شدید فائرنگ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا پولیس کے مطابق تمبو کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوری کی حدود غفورآباد میر اللہ بخش خان عمرانی کی کمیپ پر نا معلوم مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی جس سے پورے علاقے میں سخت خوف و حراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہ ہوسکی ۔
