ماخذ: آن لائن
ڈھاڈر (آن لائن)ڈھاڈر نیشنل ہائی وے کمبڑی پل کے قریب ڈاکوں کا تسلسل کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ رات اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد موسی مستوئی اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری کام سے سبی سے واپس ڈھاڈر کی طرف آرہے تھے کہ قومی شاہراھ نیشنل ہائی وے کمبڑی پل کے قریب ڈاکوں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکوں نے پولیس پارٹی کو زبردستی اسلحہ کے زور پر روکنے کی کوشش کی تو پولیس نے مزاحمت کرتے ہوئے ان سے مقابلہ کیا جس پر مسلح افراد نے سفاکانہ طریقے سے فائر کھول دیا جس سے اے ایس آئی محمد موسی مستوئی گولیاں لگنے سے موقع پر شہید ہو گئے اور ان کے ساتھی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر حکام نے حسب معمول لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا بعد ازاں شہید پولیس افسر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے اوستہ محمد میں سپرد خاک کر دیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
