پاکستان اور سعودی عرب نے توثیق کے مراحل مکمل کرلیے، مکہ دفاعی معاہدے کے کوئی خفیہ نکات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں۔ سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب نے مکہ معاہدے کی توثیق کے مراحل مکمل کرلیے ہیں، ترک پارلیمان میں پیش ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کی کوئی خفیہ نکات نہیں ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کا جو مسودہ باہر آچکاہے، ہم اس کو تسلیم کر رہے ہیں، مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کا ہر ملک کا اپنا اپنا طریقہ کار ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی شقیں کسی تیسرے ملک کےخلاف نہیں بلکہ مشترکہ دفاع کیلئے ہیں۔