اسلام آباد:اے این ایف نے گوادر میں کارروائی کر کے 1.2 ٹن منشیات برآمد کر کے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت قومی شاہراہ پر ٹرک کو روک کر خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی، برآمد شدہ 1.2 ٹن چرس کی عالمی منڈی میں مالیت 66.15 ملین امریکی ڈالر ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ برآمد شدہ منشیات افغانستان سے اسمگل کی گئی تھی۔یہ گروہ گوادر سے کشتیوں کے ذریعے خلیجی ممالک، یمن اور تنزانیہ منشیات اسمگل کرتا تھا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گوادر،66.15 ملین ڈالر کی چرس پکڑ لی گئی، 2 اسمگلرز گرفتار
