نوشکی میں فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، کلیئرنس آپریشن جاری، سیکورٹی ذرائع

نوشکی فورسز آپریشن

ماخذ: آن لائن

کوئٹہ (آن لائن) سیکورٹی فورسزنے آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران بلوچستان کے علاقے نوشکی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کارروائی کر تے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیکورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر نوشکی کے علاقے احمد وال میں کلی قبول کے علاقے میں کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو کلیرنس آپریشن کے بعد ہلاک کردیا، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔