ماخذ: این این آئی
ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد اور نصیرآباد میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری افسر سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینئر عتیق الرحمن بلوچ کو ڈیرہ اللہ یار سے سبی جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ان کو سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغواءکرلیا۔ واقعے کے بعد مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی بازیابی اور اغواءکاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردیں جبکہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی گوٹھ انور ساسولی ڈپ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے غلام رسول ولد غلام نبی بگٹی کو اسلحے کے زور پر اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی
