بارکھان، سردار عبدالرحمن کھیتران کے گرفتار گارڈ کی نشاندہی پر تین لاشیں برآمد کرلیں، پولیس

بارکھان لاشیں برآمد، پولیس

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

بارکھان (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر و رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران کے گارڈ کی گرفتاری کے بعد اہم پیش رفت۔ گرفتار گارڈ کی مبینہ نشان دہی پر دو روز قبل بغاﺅ میں سردار عبدالرحمن کھیتران کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، ایک لڑکی اور ایک لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ لڑکی اور لڑکے کی ہلاکت کے مقدمے میں سردار عبدالرحمن کھیتران کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا، دو بیٹوں سلام شاہ اور رﺅف شاہ کے نام بھی مقدمے میں شامل ہیں۔ گزشتہ روز بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں سردار عبدالرحمن کھیتران کے ایک اور گھر پر پولیس کا چھاپہ، کارروائی کے دوران مزید ایک لاش برآمد ہونے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے مطابق دو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔