اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بارکھان میں قتل کے مقدمے میں رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نامزد، پیارا خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر حاجی کوٹ سے تین لاشیں برآمد کی گئیں، جن کی باقیات پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
