ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو کی جانب سے مختلف مشتہر شدہ خالی اسامیوں پر بھرتی کے سلسلے میں کوئٹہ میں منعقد ہونے والے واک ان انٹرویوز تا حکمِ ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوئٹہ اور دیگر اضلاع میں واک ان انٹرویوز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
