اشاعتی ڈیسک: مانیٹرنگ ڈیسک
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا۔ ساف فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈھاکا کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت کیخلاف ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول عالمگیر غازی نے کیا۔ دوسرے ہاف کے 61 ویں منٹ میں بھارت نے گول کرکے پاکستان کی برتری ختم کی۔ بھارت کی جانب سے پہلا گول سہیل بھٹ نے کیا۔ بھارت کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے 88 ویں منٹ میں سندیپ نے کیا اور بھارت کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی جنید کو فاﺅل پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد پاکستان نے بقیہ وقت میں میچ 10 کھلاڑیوں سے کھیلا۔ بھارت کےخلاف فائنل میں قومی ٹیم کی قیادت عبداللہ اقبال کر رہے تھے۔
