نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کو تسلیم کیے جانے تک ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائےگی وٹو: فائلنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کو تسلیم کیے جانے تک ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائےگی۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جب تک 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان اپنے موقف میں کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گا۔
فلسطین کو تسلیم کرنے تک ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے، ڈار
