کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ چمن شاہراہ شیلا باغ کسٹم چیک پوسٹ پر مبینہ خطرے کے باعث کسٹم اہلکاروں کے چیک پوسٹ خالی کرکے چلے جانے کی اطلاعات نے کئی سوالات کھڑے کردیے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے ممکنہ خطرے کو جواز بنا کر اہلکاروں کے اچانک چیک پوسٹ چھوڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم بعض حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کہیں معاملہ اسمگلنگ سے متعلق مبینہ مفادات اور حصے کی تقسیم کے تنازع کا نتیجہ تو نہیں؟ اس حوالے سے تاحال کسٹم حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیک پوسٹ خالی چھوڑنے کی وجوہات واضح کی جائیں اور اگر کوئی اہلکار ذمہ داری سے غفلت کا مرتکب ہوا ہے تو اس کا تعین کیا جائے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ چمن شاہراہ پر ماضی میں چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کے واقعات اور حالیہ واقعات میں پولیس تھانے اور چوکیوں پر حملوں کے باعث سیکورٹی خدشات کو مکمل طور پر نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملے، اہلکاروں کی جانب سے شیلا باغ کسٹم چیک پوسٹ چھوڑ جانے کی اطلاعات
