تربت، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر اغوا کی کوشش، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، 2 خواتین زخمی

تربت مسلح افراد کی فائرنگ

تربت (این این آئی) کلاتک کے علاقے ڈبک میں پانچ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں رضا شاہ ولد غلام شاہ ساکن نیو دیہات جاں بحق جبکہ ان کی دادی نور بی بی اور ذراتون زوجہ غلام شاہ زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد رضا شاہ کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اہل خانہ کی مزاحمت پر فائرنگ کردی۔ زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خورشید احمد بلوچ
رپورٹر
خورشید احمد بلوچ

خورشید احمد بلوچ روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع خضدار سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔