کوئٹہ، تربت (ویب ڈیسک) کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر نجی ہاﺅسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعے میں حاملہ خاتون جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت وردہ داﺅد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے شبہے میں شوہر فرحان مگسی کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے کی تفتیش کے لیے مقدمہ سیریس کرائمز یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ مقتولہ کی بہن کا وزیراعلیٰ بلوچستان سے قاتل کو سخت سزا دینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔ پولیس کی ملی اطلاعات کے مطابق مقتولہ کی دوسری شادی فرحان مگسی سے ہوئی تھی، اہل خانہ کا موقف۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تربت کے علاقے گیبن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بعد ازاں مقتول کی شناخت خلیل احمد ولد خدا بخش سکنہ گیبن کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، اسپتال کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
کوئٹہ میں فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق، تربت سے ایک شخص کی لاش برآمد
