تربت میں سیکورٹی فورسز سے مبینہ مقابلے میں دو افراد ہلاک، لاشیں اسپتال منتقل

تربت فورسز سے مقابلے

تربت(این این آئی) ضلع کیچ کی تحصیل بل نگور سے دو افراد کی لاشیں ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد بل نگور میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت رحیم بخش ولد امام بخش سکنہ ناصر آباد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

خورشید احمد بلوچ
رپورٹر
خورشید احمد بلوچ

خورشید احمد بلوچ روزنامہ بلوچستان نیوز کے نامہ نگار ہیں اور ضلع خضدار سے خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔