ماخذ: آن لائن
کوئٹہ (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا او روٹس ایپ گروپوںکے ذریعے فیک نیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لارہی ہے بلوچستان کے 3 سوشل ایکٹیوسٹ کی جانب سے غلط خبریں پوسٹ کرنے پر ان کیخلاف این سی سی آئی اے کو تحریری طور پر لکھا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ مین اسٹریم پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ اپنی صحافتی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حقائق پر مبنی خبریں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے سوموار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شاہد رند نے کہا کہ فیک نیوز کا پھیلا¶ ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے حکومت کو فیک نیوز کے خلاف قانونی کارروائی کا حق حاصل ہے وائس ایپ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہے ایسی جعلی خبروں کی روک تھام کے حوالے سے ملک میں قانون موجود ہے، اور اس طرح کی جعلی اور فیک خبریں پھیلانے والوں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے تین سوشل ایکٹیوسٹ کے خلاف مبینہ طور پر غلط خبریں نشر کرنے پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے ان سوشل ایکٹیوسٹ عبیدآغا ، ثناءاچکزئی اور مقبول جعفر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے 2 سوشل ایکٹیوسٹ کوئٹہ اور ایک ملک سے باہر ہے ان کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا انہوں نے کہا کہ وٹس ایپ کے ذریعے فیک نیوز کا پھیلا¶ بھی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے تینوں افراد کے خلاف این سی سی آئی اے کے ذریعے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اور ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
