کچھی، سنی میں مسلح افراد سے فائرنگ کا تبادلہ، فورسز نے ڈرون سے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے، سیکورٹی ذرائع

کچھی مسلح افراد سے فائرنگ کا تبادلہ

ماخذ: این این آئی

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) کچھی کے علاقے سنی میں سیکورٹی فورسز اور نا معلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ بھاری ہتھیاروں اور ڈرون کی مدد سے مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہلاکتوں و زخمی ہونے کی اطلاعات متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کچھی کے علاقے مہیسر شاہوانی، سنی ودیگر علاقوں میں اتوار کو دوسرے روز بھی سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا سیکورٹی فورسز نے ڈرون کی مدد سے مسلح افراد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آمدہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ متعدد مسلح افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، سیکورٹی فورسز نے بھاری ہتھیار گولہ بارود بھی برآمد کرلیا جبکہ علاقوں کو مکمل کلیئر کرنے کے لیے آپرشن جاری ہے۔