ڈیرہ مراد جمالی +جھل مگسی (بلوچستان نیوز) بلو چستان کے ضلع نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک کے قریب مین بازار میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملہ چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس موبائل مین بازار میں معمول کے گشت پر تھی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوادھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے جن میں ریڑھی بان دکانوں پر کام کرنے والے مزدور اور عام شہری شامل ہیں۔پولیس اہلکاران،ارشاد علی،محمد یوسف ،ریاض احمد ،سیف اللہ،رب نواز،سویلین،محمد ایوب،بشام ،عبدالحمیدمحمد حیات اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رمیش لعل سمیت 15افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے عید کی خریداری کے باعث بازار میں رش زیادہ تھا جس کے باعث زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہواواقعے کے فورا بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد اسد خان ناصر نے ڈی سی چوک نزد فیصل پلازہ پر پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے ہینڈ گرنیڈ حملے کے فوری بعد سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کو ہدایت جاری کی کہ زخمیوں کو فوری، بہترین اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انہیں بروقت علاج معالجہ میسر آسکے۔بعد ازاں ایس ایس پی نصیرآباد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہوں نے حملے کے مقام کا تفصیلی معائنہ کیا اور سکیورٹی صورتحال، شواہد اور واقعہ کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گرد عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جدید تفتیشی تقاضوں کے مطابق کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔
نصیرآبادو جھل مگسی،دہشتگردوں کا پولیس گاڑی پر حملے،3اہلکاروں سمیت16افرادزخمی
