محکمہ صحت بلوچستان میں بی آئی سی وی ڈی کیلئے ریکروٹمنٹ کے طریقہ کار پر ڈاکٹروں کے تحفظات

محکمہ صحت بلوچستان

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ایک طرف وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے دیگر محکموں میں ریکروٹمنٹ کی بے ضابطگیوں پر فوری اور سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف ڈاکٹرز کمیونٹی میں یہ بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا محکمہ صحت کی من مانیوں اور بے ضابطگیوں پر بھی کوئی کارروائی ہوگی؟ حال ہی میں BICVD (بی آئی سی وی ڈی) کے لیے ریکروٹمنٹ کا جو طریقہ کار اور طرز عمل اپنایا گیا ہے، اس سے ڈاکٹرز کمیونٹی میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ریکروٹمنٹ کے عمل میں میرٹ کو پسِ پشت ڈال کر غیر شفاف طریقہ کار اپنانے پر شدید تحفظات جنم لے رہے ہیں۔ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان اس معاملے کا فوری نوٹس لیں گے؟