وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے، حکام بالا کیساتھ اجلاس میں صوبے کی سیاسی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف پشاور پہنچ گئے، جہاں وہ گورنر ہاﺅس میں اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی پشاور پہنچے ہیں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس پشاور میں اعلیٰ سطح جاری ہے جہاں صوبے کی سیاسی صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں محسن نقوی، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ، گورنر فیصل کریم کنڈی، چیف سیکرٹری، آئی جی اور کورکمانڈر پشاور بھی شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔