کوئٹہ (آن لائن) تھانہ شالکوٹ پر نامعلوم ملزمان نے یکے بعد دیگرے 3 دستی بم پھینکے جو تھانے کے قریب گر کر زور دھماکے سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکوں اور فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم ملزمان کی جانب سے تھانہ شالکوٹ پر یکے بعد دیگرے 3 دستی بم پھینکے گئے جو تھانے کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس سے ایک پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ایرانی پیٹرول پمپ کے قریب دستی بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق گزشتہ شب قلعہ سیف اللہ میں ژوب شاہراہ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکے جو قریب ایرانی پیٹرول پمپ کے سامنے گر کر پھٹ گئے جس سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
کوئٹہ میں شالکوٹ تھانہ، قلعہ سیف اللہ میں پیٹرول پمپ پر دستی بم حملے، اہلکار سمیت 4 افراد زخمی
