ماخذ: این این آئی
نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں انتخابی فہرستوں سے 13 کروڑ سے زائد ووٹ خارج ہونے پر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق معروف عالمی جریدہ گلف نیوز اورالجریزہ ٹی وی کی رپورٹس میں کیاگیاہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی میں احتجاج کیا اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرین نے الیکشن کمیشن حکام کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے رام لیلا میدان کی جانب مارچ کیا۔گلف نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتخابی فہرستوں میں ردوبدل کیا، نوجوانوں کی تحریک کاکروچ جنتا پارٹی نے بھی ووٹر فہرستوں کے تنازع پر اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کی حمایت کر دی۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ووٹر فہرستوں سے ناموں کا اخراج محض انتظامی معاملہ نہیں بلکہ شہریوں کے حق رائے دہی اور بھارت کے جمہوری نظام کی شفافیت پر بڑا سوال ہے۔
