ماخذ: این این آئی
کوئٹہ(این این آئی)گوادر میں موبائل کی دکان میں دھماکے سے 3افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بدھ کو گوادر میں واقع ایک موبائل کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 3افراد شوکت ،باقر اور ظفر زخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کشمور سے بتایا جاتا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
