اسلام آباد (ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن قیادت کی اسمبلی فلور سے تقریر بلیک آﺅٹ کرنا عوام، پارلیمنٹ، جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کی توہین ہے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں مارشل لاءنافذ کیے ہوئے ہے۔ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کرنےوالے نوشتہ دیوار بھی پڑھ لیں۔ آئین، پارلیمنٹ، آزادی اور جمہوریت کو کیوں بے توقیر کیا جارہا ہے؟۔ پارلیمنٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والوں نے پارلیمنٹ کو مذاق بنا دیا ہے۔ معاملات اس حد تک نہ لے کر جائیں کہ کل کو حکمران منہ چھپاتے پھریں۔ کم ظرف حکمران مجبوری میں پاﺅں پڑتے ہیں اور طاقت میں گریبان پکڑتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والوں نے جمہوری روایات اور اقدار کو بھی دفن کردیا ہے۔ اگر انگریز کے ناجائز تسلط کو تسلیم نہیں کیا تو ان کے مہروں کا تسلط بھی کسی صورت تسلیم نہیں۔
مولانا فضل الرحمن کی اسمبلی میں تقریر کو بلیک آﺅٹ کرنا پارلیمنٹ کی بے توقیری ہے، جمعیت ترجمان
