خیبر پختونخوا کے میر علی میں 3 خارجی، بلوچستان کے سوراب میں ایک دہشتگرد ہلاک، سیکورٹی ذرائع

خیبر پختونخوا کے میر علی میں 3 خارجی، بلوچستان کے سوراب میں ایک دہشتگرد ہلاک، سیکورٹی ذرائع

پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے میرعلی میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا، اس کارروائی میں 3 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں کی۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب سیکورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سبکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برذمد کرلیا گیا۔