اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی، اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول بھی 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 ستمبر کیلئے ہوں گی۔ یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
حکومت نے ایک روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کردی
