اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ارشد ملک نے 5 ہزار روپے کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ارشد ملک نے مطالبہ کیا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ 5 ہزار کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی ہونی چاہیے۔ رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف ہی تھا جس نے اس ملک کو ترقی کی طرف گامزن کیا۔
