کوئٹہ، ڈگاری میں مسلح افراد کی مبینہ ناکہ بندی، گاڑیوں کی چیکنگ کی اطلاعات

کوئٹہ، ڈگاری

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ کے علاقے ڈگاری میں مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر کئی گھنٹوں تک ناکہ بندی کرکے آنے جانے والی گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پنجاب جانے والی تین گاڑیوں کے ٹائر فائرنگ کرکے پھاڑ دیے، جس کے بعد تینوں ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید بھی سامنے نہیں آئی۔