سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران پولیس کے ہمراہ انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، بڑی تعداد میں ہتھیار، دھماکا خیز مواد، ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لےکر تلف کردیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں، شمالی وزیرستان، اور کزئی اور خیبر اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سےتعلق رکھنے والے 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا، کارروائیوں میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈیز، ہتھیار، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے جاری بلا تعطل انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھیں۔
بلوچستان کے مستونگ، مچھ، خضدار اور پنجگور میں کارروائیوں کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
