پیرس/ تہران (این این آئی) فرانس نے ایران کی کلچرل اتاشی نیلوفر شاد مہری کو ملک بدر کردیا ۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیلوفر شاد مہری نے فرانس میں ایرانی اور اسلامی ثقافت کی نمائش کے لیے کام کیا اور اسلامی آرٹ کی تقریبات کے ذریعے ایران کا تشخص پیش کیا۔ شاد مہری نے حقیقت پر مبنی نقطہ نظر سے متعصبانہ بیانیوں کا مقابلہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیلو شاد مہری اپنی مشہور کتاب سفیر کی یادداشتیں کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، کتاب فرانس میں ایک ایرانی مسلمان خاتون کے ذاتی تجربات پر مبنی ہے۔ ان کی کتاب نے رہبر شہید سید علی خامنہ ای کی توجہ بھی حاصل کی تھی۔
فرانس میں اسلامی ثقافتی نمائش پر ایرانی کلچرل اتاشی نیلوفر شاد مہری کو ملک بدر کردیا گیا
