کوئٹہ (ویب ڈیسک) خضدار، باغبانہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا حملہ، حملہ آوروں نے تھانے کی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش جس کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دریں اثناءخضدار پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی خضدار منیر عالم جتک موقع پر جاتے ہوئے باغبانہ ایریا میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے ایس ایچ اوسٹی خضدار کی نفری پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او سٹی کو دو گولیاں پاﺅں پر لگی جو خطرے سے باہربتائی جاتی ہے جنہں فوری طور ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، سیکورٹی فورسر، پولیس، اے ٹی ایف کی بھاری نفری نے علاقہ کی کلیئرنس کیلئے سخت آپریشن شروع کردیا۔
خضدار، باغبانہ پولیس تھانہ دھماکہ خیز مواد سے تباہ، ایس ایچ او سٹی مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی
