اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعلیٰ قیادت کے روابط اور ملاقاتوں پر اتفاق ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن قیادت سے ملاقات کرے گا، پیپلزپارٹی وفد میں شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، سلیم مانڈوی والا اور نوید قمر شامل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصرعباس سے اپوزیشن لیڈر چیمبر میں دن 11 بجے ملاقات کرے گا۔ پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا ہے کہ پارلیمان کو مستحکم اور پارلمانی کمیٹیوں کو مزید مضبوط کرنا ملاقات کا ایجنڈا ہے۔
پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے درمیان اعلیٰ قیادت کے روابط اور ملاقاتوں پر اتفاق
