مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جارحیت نہیں، حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد جارحیت نہیں، حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اشاعتی ڈیسک: روزنامہ بلوچستان نیوز ویب ڈیسک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کا مقصد قطعی جارحیت نہیں، یہ معاہدہ تینوں ملکوں کے درمیان خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مکہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کی توسیع ہے، پاکستان سعودی عرب کے درمیان گزشتہ برس بھی دفاعی معاہدہ ہوا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان، سعودی عرب، ترکیے دفاعی معاہدہ پہلے سے موجود تعاون کا تسلسل ہے، پاکستان اور ترکیے کے درمیان دہائیوں پر محیط تعاون موجود ہے۔ وزیراعظم نے حرمین شریفین کے تحفظ کی ذمہ داری پاکستان کے عوام اور افواج کےلئے اہم فریضہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے سہہ ملکی دفاعی معاہدے کو تاریخی قرار دیا، اجلاس میں شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کا ووٹ نواز شریف پر اظہار اعتماد ہے۔ وزیراعظم نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی طرف سے اعتماد کے اظہار ہر مشکور ہیں، بعض عناصر نے آزاد کشمیر کے حالات جان بوجھ کر خراب کرنے کی کوشش کی، مسائل کا حل بات چیت کےذریعے نکالا جاتا ہے۔ دہشتگردی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے بہادر سپوتوں نے عظیم قربانیاں دیں۔